وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تمام اہم شعبوں میں تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے پر اتفاق ہوا تاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کو جلد حتمی شکل دی جا سکے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ