موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں  موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ٹول ٹیکس 6 سال سے نہیں بڑھا تھا اس لیے یکدم قیمت بڑھی، ریونیو 32کروڑ سے 64کروڑ دکھایا جارہاہے، یہ تو ٹول بڑھانے کے سبب ہے۔

اس پر سینیٹر پرویز رشید نے سوال کیا کہ آپ نے موٹروے پر عوام کو سہولیات کیا دی ہیں؟  

دوران اجلاس ایم سکس کے لیے 2 اضلاع میں ساڑھے 4 ارب روپے کی خورد برد کا معاملہ بھی سامنے آیا۔

چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 ڈپٹی کمشنر کی خورد برد کی گئی رقم دینےکی پیشکش کی ہے، سندھ حکومت نے رقم جمع کرانے کی پیشکش کی تاکہ منصوبہ جاری رہ سکے۔

چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت کی درخواست ہے ڈی سیز سے رقم وصول کرکے ریکوری دی جائے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ