میرپورخاص: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےگریڈ 18تک کےافسران کی بیگمات کےمستفید ہونےکا انکشاف

ضلع میرپورخاص  میں  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)  سے فائدہ اٹھانے  والے سرکاری  ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی، فائدہ  اٹھانے  والے محکمہ تعلیم کے گریڈ  ایک سے 18 تک کے ملازمین  اور  افسران کی بیگمات  شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے  والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائےگی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کردیں گے۔

ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی ہے۔ 

Related posts

قطر سے ایل این جی کے مزید کارگو پاکستان پہنچ گئے، توانائی بحران ٹالنے کی کوششیں تیز

آٓئی ایم ایف کی نئی شرائط، مہنگائی کا نیا طوفان؟ پاکستان پر مزید 11 مطالبات عائد

منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل سے 869 نمبر ملے ہیں جن میں 132 کراچی کے نمبرز بھی ہیں