ن لیگ کا ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے  پشاور سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پشاور میں  بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا