ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کردی گئی

اسلام آباد: ملک بھر کےلیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کردی گئی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے 4 روپے3 پیسے فی یونٹ جبکہ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کےلیے بجلی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے69 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا