مری:گورنمنٹ اسپتال سملی کا کارڈیک وارڈ نواز شریف کےنام منسوب کرنےکی ہدایت

پنجاب حکومت کی جانب سے گورنمنٹ اسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ کو نواز شریف سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط بھجوایا ہے۔

خط کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھا گیا لیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ مری کی روشنی میں یہ ہدایت کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وارڈ کا نام نواز شریف سے منسوب کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔

ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری ہدایت ملنے ہر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا،ڈی سی آفس نے 9 جولائی کو خط لکھا تھا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا