پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور:   پنجاب میں آٹھویں جماعت کے  بورڈ  امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

اجلاس میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پانچویں سے ساتویںجماعت تک انٹرنل امتحانی نظام مؤثربنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا