وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا یوم شہداء کشمیر پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تیرہ جولائی 1931 کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کو سلام جو ظلم کے خلاف حق کی صدا بنے کشمیر کے شہداء نے 1931 میں ڈوگرہ راج کو للکارا آج بھارتی قابض فوج انہی مظالم کی داستان دہرا رہی ہے۔

یوم شہداء کشمیر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈوگرہ راج ہو یا آج کی ظالم بھارتی فوج کشمیریوں کے حوصلے کو کبھی شکست نہیں دے سکے کشمیر کے شہداء کی قربانیان بتاتی ہیں کہ زنجیریں کبھی حوصلے کو قید نہیں کر سکتیں۔کشمیر کی مٹی میں حریت ،وفا اور قربانی کی خوشبو رچی بسی ہے۔یومِ شہداء کشمیر صرف محض دن نہیں یہ اقوام متحدہ اور پوری امت مسلمہ کے ضمیر کو جگانے کی صدا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل پر حالیہ بیان حوصلہ افزا ہے پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا کشمیری شہدا کی قربانیوں نے دنیا کو بتا دیا کہ کوئی جبر، کوئی طاقت اُنکو غلام نہیں رکھ سکتی پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں ہر اُس تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں، انکے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھتے ہیں۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ