ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 26 جون سے 14 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران 111 افراد جاں بحق ہوئے۔

اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔

 دوسری جانب پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے دوران مون سون بارشوں کے باعث اب تک 44 افراد جاں بحق اور 134 زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اب تک رواں سال مون سون بارشوں کے دوران صوبےمیں بوسیدہ مکانات گرنےسے27 ، آسمانی بجلی گرنے سے5 ،کرنٹ لگنے سے 4 اور نہاتے ہوئے ڈوب کر 8 افراد جاں  بحق ہوئے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا