وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد:  وفاقی حکومت  نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ  سے  رجوع کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 16 مئی کا  حکم نامہ  چیلنج کردیا۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف سپریم کورٹ میں  اپیل دائرکردی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل میں کہا گیا ہےکہ  16 مئی کو  ہائی کورٹ  نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظورکی، فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست  والی استدعا  پر عمل ہوچکا ہے۔

وفاقی حکومت کا مؤقف ہےکہ  عافیہ  صدیقی  سے متعلق قونصلر رسائی بھی دی جاچکی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہےکہ درخواست میں ترامیم سےکیس کو طول دیا جا رہا ہے، ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کے اسکوپ سے باہر جا کرکارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 16 مئی کا  حکم نامہ کالعدم قرار دیا  جائے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا