پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر بڑے اختلافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جنرل نشستوں کے لیے پارٹی نے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور مولانا نور الحق قادری کو نامزد کیا ہے۔

ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی دوبارہ میدان میں ہوں گے جبکہ خواتین کی نشست کے لیے روبینہ ناز کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پارٹی کے دیرینہ اور وفادار کارکنوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بااثر اور امیر شخصیات کو ٹکٹ دیے گئے ہیں، جو عمران خان کے اس بار بار کے دعوے کے برعکس ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دے گی۔

وفادار اور دیرینہ کارکنوں میں سے کئی افراد کو ڈراپ کر دیا گیا، جن میں عرفان سلیم، عائشہ بانو اور خرم ذیشان شامل ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف پارٹی میں شدید احتجاج شروع ہوگیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ سرمایہ داروں کو ترجیح دینے اور حقیقی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔

Related posts

ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز اعلان کردہ دس ہزار روپے کے اعزازیے اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا