وزیراعلیٰ مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی نصیر عباس ، مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر  نور اعوان ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ہر علاقے کی یکساں ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-

وزیراعلیٰ مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں، اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
کی گئی صدر مسلم لیگ ن جاپان نے پنجاب میں امن و امان کی بہتری پر اوورسیز پاکستانیوں کے انویسٹمنٹ کے بڑھتے رحجان سے آگاہ کیا ملک نور اعوان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور مسائل سے آگاہ کیا
ایم ان اے نصیر عباس اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نےعوام دوست پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا مریم نواز کا کہنا تھا کہ مثالی گاوں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں شہروں جیسی اعلی معیار ی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں-پنجاب کےبارہ ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے دسمبر تک 18 ہزار کلومیٹر مکمل ہو جائے گی-فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز سے ایک کروڑ سے زائد مریض گھر کی دہلیز پر مستفید ہو چکے ہیں-وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔بیرون ملک پاکستانی ملک کا قابل فخر سرمایہ ہیں اور حکومت انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع بڑھا رہی ہے تاکہ اوورسیز کمیونٹی کی محنت ملک کی خوشحالی میں ڈائریکٹ شامل ہو سکے۔نور اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی انتھک محنت اور ہر شعبے پر ذاتی توجہ عوام میں امید اور اعتماد کا باعث بن رہی ہے-مختصر وقت میں مثالی خدمت کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعلی مریم نواز کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related posts

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم