وزیر اعلی پنجاب کا کشمیری یوم الحاق پاکستان کے پر خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انیس جولائی 1947 کو کشمیری بھائیوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کر کے منزل کا تعین کیا۔الحاق پاکستان قرارداد اس بات کی گواہ ہے کہ کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

کشمیری یوم الحاق پاکستان کے پر خصوصی پیغام پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں۔مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں-پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا-پاکستان کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا-ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری معالجین عمران خان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی: اڈیالہ جیل رپورٹ