مری ڈونگہ گلی میں شریف فیملی کی اہم بیٹھک

مری ڈونگہ گلی میں شریف فیملی کی اہم بیٹھک بڑے فیصلوں کے لئے سر جوڑ لئےن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملکی و سیاسی امور تفصیلی مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیانواز،شہباز کے درمیان پارلیمنٹ سے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے نواز شریف کو مجوزہ آئینی پیکج کی بعض شقوں پر پیپلز پارٹی کی طرف سے سامنے آنے والے تحفظات سے آگاہ کیا وزیراعظم نے نواز شریف کو وفاق اور کے پی میں مولانا فضل الرحمن کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کےلیے رابطوں ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں امن امان کے قیام اور مہنگائی کے خاتمے پر اقدامات سے آگاہ کیا نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی انتظامی و آئینی معاملات میں اتحادیوں کو آن بورڈ اور ان کی آراء کو مقدم رکھا جائے،نواز شریف نے وفاق اور پنجاب کو سیلاب سے متاثرہ غریب عوام کا جانی مالی نقصانات کا سروے کرا کے انہیں معقول معقوضہ دیا جائے،نواز شریف اور شہباز شریف نے بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کے خاتمے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔نواز شریف نے نے کہا کہ آیندہ سال قدرتی آفات سے نمبٹنے کے لئے ایک جامع و ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے ،دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہادتیں عظیم سرمایہ ہیں ہاکستان دشمن اپنے ناپاک عزام میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار