پنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ، سید پور نالے میں گاڑی بہہ گئی

راولپنڈی  اور  اسلام آباد میں ایک بار  پھر  تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور سید پور کے نالے میں طغیانی کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور  میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں سب سے  زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کےمطابق گولڑہ میں46 ملی میٹر،  پی ایم ڈی کے مقام پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اورگوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سید پور  میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا جس کی وجہ نالے میں ایک گاڑی بھی گر گئی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سےبارش کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو گرایا کیا جائے گا اور  تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار