وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ورلڈ برین ڈے پر پیغام

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ خالق کائنات بے مثال تخلیق ہے۔ورلڈ برین ڈے ہمیں دماغی امراض پر توجہ دینے کی یاد دلاتا ہے۔

ورلڈ برین ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ کائنات کا سب سے پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے دماغی صحت کو نظر انداز کرنا زندگی نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد تکلیف ہی نہیں سہتے بلکہ اکثر معاشرتی بے حسی اور لاپرواہی کا بھی شکار ہوتے ہیں-مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب دماغی بیماریوں کی روک تھام، علاج اور شعور وآگاہی کے لئے کوشاں ہے صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ضروری ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا