ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، احد خان چیمہ،اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور  آئندہ ہفتے تجاویز سے متعلق قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی،  مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں اور غیررسمی معیشت کےسدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنو تشکیل کے لیے اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے، اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری، ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں