اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر زمین نالے میں آپریشن مکمل، گاڑی سمیت بہہ جانیوالے باپ بیٹی کا سراغ نا مل سکا

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ کی کھدائی کر کے کھوجی کتے بھی گزارے گئے تاہم  باپ بیٹی یا گاڑی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ باپ بیٹی اور ڈوبنے والی گاڑی کی تلاش میں اب ریسکیو آپریشن کاک پل کے مقام پر شروع کیا گیا ہے جس کے لیے گورکھ پور اور سواں برج کے نیچے جال بچھا دیے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ڈی اے کی اسپیشل کشتیوں کے ذریعے اب دریائے سواں میں تلاش کی جائے گی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار