عمران خان کے بیٹوں کی رچرڈ گرینل سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کی امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سیلمان خان کی رچرڈ گرینل سے ملاقات کیلی فورنیا میں ہوئی، رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ دوستوں کو خوش آمدید، قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔

انہوں نے عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ دونوں کو مضبوط رہنا ہے، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں، سیاسی انتقام کا سامنا کرنے والے آپ تنہا نہیں ہیں۔

Related posts

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا، ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر نیا تنازع، حکومت اور آئل انڈسٹری آمنے سامنے