این اے175ضمنی انتخاب: دانیہ شاہ کے شوہر 2 بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع  کروانے پہنچ گئے

مظفرگڑھ: این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، حکیم شہزاد دانیہ شاہ سمیت اپنی 2 بیویوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے بھی این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

این اے 175 کی نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی،  این اے 175 میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔ 

Related posts

آزاد کشمیر کا ماحول سب کیلئے باعث پریشانی ہے، پچھلی حکومتوں نے فرض ادا نہیں کیا: نواز شریف

ستمبر لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، 20 لاکھ افراد اسلام آباد لائیں گے: سہیل آفریدی

پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری