حماد اظہر نے خود کو بے گناہ اور مقدمات جعلی قرار دیدیے، عدالت جانے کا اعلان

لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے خلاف مقدمات کو جعلی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں  اور جعلی مقدمات کا نشانہ بنا، میرے خلاف مقدمات کا کوئی سر پیر نہیں ہے اور میں عدالت سے رجوع کر کے انصاف طلب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا، اگر انصاف نہ ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا، بے شک اللہ صابرین کے ساتھ ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ سب کا شکر گزار ہوں جو میرے گھر آئے اور جنہوں نے پیغام بھجوایا، میرے گھر والوں نے 2 سال سے مجھ سے زیادہ دکھ برداشت کیا، دکھ کی گھڑی میں والدہ اور گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ حماد اظہر کے والد اور پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر 3 روز قبل لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ 

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار