خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

خیبرپخونخوا سے منتخب 5  آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروادی گئی ہے۔

کے پی سے منتخب ہونے والے مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن جمع کروائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

واضح رہےکہ سینیٹ کی حالیہ نشستوں پر الیکشن میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں لیکن وہ طویل عرصے سے روپوش ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا