آزادکشمیر: شہریوں پر بار بار حملہ کرنیوالے تیندوےکوگولی مارکر ہلاک کردیا گیا

مظفر آباد:  آزادکشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

 ایل او سی سےمتصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی  پر حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔

ایس پی مرزا  زاہد کے مطابق مقامی افراد  نے شناخت کی کہ  مرنے والا تیندوا وہی ہے جو  آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا۔

دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی، تیندوے نےگزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔

ایس پی مرزا زاہدکا کہنا ہےکہ  خونخوار جانور  ایک بار انسانوں  پر حملہ کردیں تو باربار حملےکی کوشش کرتے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا