بجلی صارفین کو 53 ارب سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینےکے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، یوز  آف سسٹم چارجزکی مد میں 66کروڑ 20 لاکھ کا بوجھ پڑے گا جب کہ  آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ ادا کرنا پڑیں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر کے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پرسماعت 4 اگست کو کرے گی اور نیپرا کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا