9 مئی واقعات پر سزا، الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن  نے  این اے  ون  چترال  سے  منتخب   رکن  قومی  اسمبلی عبدالطیف چترالی کو  نااہل قرار  دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ عبدالطیف  چترالی کو  9 مئی  واقعات  میں  سزا یافتہ  ہونے  پر نااہل کیا  گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  رکن قومی اسمبلی کو  آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے  ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی  پر  آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل  انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن  سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرچکا ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ