عمران خان کی رہائی یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔

پشاور میں چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی کا  کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے ہر جگہ احتجاج کریں گے۔

Related posts

پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری

پاکستان اور ناروے کا انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت کو دوٹوک پیغام