حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنےکا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سےلےکر 5 ہزار روپے تک سینیٹیشن فیس عائدکی جائےگی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائےگا۔

رہائشی مکانات کے لیے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار  جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کےلیے  5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ 

اسمال بزنس کے لیے 500 روپے، میڈیم بزنس کے لیے  ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کے لیے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے، حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا