17کروڑ رشوت لینے کا الزام، اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا گرفتار

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کوکرپشن کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اے ڈی سی آر نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔

ذرائع اینٹی کرپشن نے بتایاکہ زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پرکارروائی عمل میں آئی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے اور 4 کروڑ روپے کی برآمدگی کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق لاہورمیں ملزم کےگھرمیں پیسوں سےبھری گاڑی برآمدگی کی گئی۔

Related posts

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

گل پلازہ سانحہ: انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری

پمز آتشزدگی: تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، 8 ذمہ داران معطل کرنے کی منظوری