پشاور ہائیکورٹ: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔ 

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو  الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  کی۔

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو دونوں ایوانوں میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کو سزا سنائی تھی جس کے بعد دونوں ارکان نااہل ہوگئے تھے۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سے محروم ہوگئی ہے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں