6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا، دشمن پانی کی ایک بوند بھی ہم سے نہیں چھین سکتا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔

نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہناتھاکہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنھوں نے تاریخ کا رخ بدلا، قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا اور اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 6 بھارتی طیارے پاک فضائیہ نے گرائے جن میں 4 رافیل تھے، 6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے چھین نہیں سکتا، ایسی حرکت پر وہ سبق سکھائیں گےکہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، بھارت کا عسکری غرور 10 مئی کو غرق ہوگیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا