ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع  ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ۔ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا