بھارت کیخلاف فتح اور آزادی کا جشن، ملک کا ہر شہر ، ہر گلی محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن ملک کا ہر شہر ،ہر گلی، محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

ملک بھر میں آج 79  واں یوام آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے ۔دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی  دی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس سے قبل رات کو 12 بجتے ہی کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

جشن آزادی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ کی عمارت کو سجایا گیا—فوٹو:وائرز

نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے ۔ گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

اس کے علاوہ  سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔

دوسری جانب بدھ کو قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنی سالمیت اور خودمختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا گیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا