78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم

لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا ہے کہ 78برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جاگیرداروں، خاندانی پارٹیوں، سول اور ملٹری بیوروکریسی نے جابرانہ نظام مسلط کر  رکھاہے،کالے انگریزوں کی وجہ سے پاکستانی عوام کو صحت تعلیم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے،  پاکستان ان شا اللہ بہت جلد دنیا کےنقشے پرحقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور  پر ابھرےگا۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ  پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا