وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہروں کی جدید خطوط پر تعمیر وترقی کے لیے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ وزیراعلی نے جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز ‘یوکو ہاما’ (Yokohama) شہر کا دورہ کیا

یوکوہاما اور صوبہ پنجاب میں ماحولیات اور شہروں کو جدید ترقیاتی نظام فراہم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں ‘سٹی ٹو سٹی’ تعاون پر اتفاق کیا گیا مریم نواز اور ان کے وفد کو یوکو ہاما کے ٹاؤن ہال میں اربن ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی گئی
پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کا تعمیراتی معیار جاپان کے برابر لانے پر بات چیت کی گئی راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) اور یوکو ہاما میں تعاون کے مختلف امکانات پر غور کیا گیا لاہور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے اور ریلوے اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ نے جدید ترین جاپانی چیئر لفٹ اور ائیر کیبن منصوبوں کا جائزہ لیا ‘کن ہن’ ریجن میں واقع ٹوکیو، کاواساکی اور یوکو ہاما کے تین شہر جاپان کا صنعتی زون کہلاتے ہیں’یوکوہاما’ آبادی کے لحاظ سے جاپان کا دوسرا بڑا شہر ہے مئی 2025 میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ کانفرنس ‘یوکوہاما’ کو پورے ایشیا میں ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے سب سے ترقی یافتہ شہر قرار دے چکی ہےوزیراعلی مریم نواز جاپان کے پانچ دن کے دورے پر ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا