صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا

حیدرآباد: سانگھڑ  میں گاڑی میں مردہ پائے گئے صحافی خاور حسین کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ 

چوائس نیوز کے مطابق خاور حسین کی لاش کا دوبارہ  پوسٹ مارٹم  سول اسپتال حیدرآباد میں کیا گیا۔ 

اس حوالے سے  پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا، فائنل رپورٹ سے پہلے صحافی کی خودکشی یا قتل کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ فارنزک ایکسپرٹ سمیت میڈیکل بورڈ 3 افراد پر مشتمل ہے، کچھ نمونے لیے ہیں، اب رپورٹ آئے گی تو رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ 

 ڈاکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ خاور حسین کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا،  دوبارہ کیے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ایک دو دن میں جاری کریں گے۔

قتل کا پس منظر

2 روز قبل سانگھڑ کے حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری، صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بظاہر خودکشی سامنے آئی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا