راولاکوٹ میں گاڑی نالے میں بہنے اور دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

راولا کوٹ اور دریائے نیلم میں گاڑیوں  کے حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولا کوٹ میں پونچھ یونیورسٹی کے تراڑ کیمپس کے قریب کار نالے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں پونچھ یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لیکچرار کی گاڑی تراڑ کیمپس کے قریب نالے سے گزر رہی تھی کہ گاڑی بند ہوگئی، اس دوران نالے میں زیادہ پانی آنے کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون گل لالہ کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھڑک سے تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نالہ تراڑ میں بہہ جانے والی گاڑی میں ڈاکٹر گل لالہ بھی موجود تھیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ گریس ویلی میں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی جس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related posts

حکومت اور پیٹرول پمپس مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات

نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے خلع حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

آبنائے ہرمز بحران: پاکستان نے خام تیل کے متبادل ذرائع کی تلاش تیز کر دی، ریفائنریوں کو ہنگامی ہدایات