پاک فوج بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے بھرپور ساتھ دیتی رہیگی: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا ہے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا جس دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صوبے میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے اچھی طرز حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ سول و عسکری اداروں کے تعاون کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، فوج پائیدار امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قیام امن کے لیے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف بھی کی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار