پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل  سلمان اکرم راجہ  نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا،  پارٹی کے لیے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھوں گا۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق ‏آج ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلےکا تقاضہ کرتا ہے،  میری زندگی کھلی کتاب ہے، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہرقسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے، جس کا کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور  وکالت کو  پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ علیمہ خان سے بحث کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ دلبرداشتہ ہوئے،  سلمان اکرم راجہ  اور  علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات کے معاملے پربحث ہوئی تھی، علیمہ خان نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سیاسی کمیٹی کا مؤقف اور ارکان کی رائے سے علیمہ خان کو آگاہ کیا، سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ ضمنی انتخابات میں شمولیت کے حوالے سے ووٹنگ میں  9 نے مخالفت اور  حق میں 13 نے بات کی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا