پنجاب میں سیلاب سےکرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا

لاہور: پنجاب میں سیلاب سےکرتارپور کا پورا علاقہ زیر  آب  آگیا۔ 

پنجاب میں دریاؤں کے بہاؤ  میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

ضلع نارووال میں سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا جس کے باعث پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے اور حکام نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلع ننکانہ صاحب میں دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کےمقام پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پانی کے بہاؤ میں اضافے سےمتعدد دیہات زیرآب آگئے ہیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع