31 اگست سے شدید بارشوں کا امکان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب میں بارشوں اور چناب، ستلج، راوی پر ممکنہ سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، اویس لغاری، مصدق ملک اور عطاءاللہ تارڑ کے علاوہ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال اور  اب تک اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے، این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گجرات، سیالکوٹ، لاہور میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع