سیالکوٹ میں سیلاب میں بہہ کر آنیوالے 3 ہرن کو ریسکیو کرلیا گیا

سیالکوٹ میں سیلاب میں بہہ کر  آنے والے 3  ہرن کو ریسکیو کرلیاگیا۔

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف کےمطابق ہرن چپراڑ اور بجوات کے علاقوں سے ریسکیو کیے  گئے۔ 2  ہرن ری ہیبلیٹیشن کے لیے لاہور جلو پارک منتقل کر دیے گیے ہیں۔

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ  ایک زخمی ہرن کو سیالکوٹ وائلڈ بریڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائےچناب، ستلج اور راوی بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں اب تک مجموعی طور پر 45 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

پنجاب میں پاک فوج، رینجرز اور ریسکیو سمیت مختلف اداروں نے سیلابی صورتحال کے دوران بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ساڑھے 9 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں