وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہےوزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دھشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے.دھشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں.دھشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.معصوم و نہتے شہریوں پر دھشتگرد حملے بزدلانہ اور قابل مذمت ہیں.

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا