9 مئی کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا ہے، شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

اس موقع پرسرکاری وکیل نے شاہ ریز کی درخواست ضمانت مسترد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

بعد ازاں عدالت نے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو 9 مئی کیس میں گزشتہ ماہ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان کےدوسرے بیٹے شیر شاہ بھی گرفتار ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا