دریائے سندھ میں آج انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع، قریبی علاقوں سے نقل مکانی جاری

دریائے سندھ میں آج انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دریائے سندھ کے گڈو بیراج کے مقام پر پنجاب سے سیلابی پانی کے آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کشمور کے کچے کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔

کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد کچے سے بڑی تعداد میں لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے بھی ایک بار پھر علاقہ مکینوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل کردی۔

ادھر کھیرتھر  میں بارشوں سے  ندی نالوں میں طغیانی آگئی، صوبائی وزير آب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہےکہ سندھ میں کوئی بند نہيں توڑے جائيں گے ، حکومت نے سپر  فلڈ کی تیاری کر رکھی ہے، انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

 گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ25 ہزار  اور  اخراج 4 لاکھ 16 ہزار  763 کیوسک ریکارڈ کیا گیا  جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 52 ہزار  اور  اخراج 3 لاکھ 29 ہزار 310 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 35 ہزار 243 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 31 ہزار 763 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور  اخراج 5 لاکھ 24 ہزار 765 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ تریموں بیراج پر پانی کی آمد اور  اخراج 5 لاکھ 31 ہزار 993 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں