قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و  احترام سے منایا جا رہا ہے۔

آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم محمد علی جناح کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بانی پاکستان کے مزار پر آج مشہور شخصیات سمیت شہریوں کا حاضری دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ  پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائیں گی۔

بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

آج صبح سویرے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مراز قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی و استحکام دیا جا سکتا ہے، قائداعظم کے خواب کی تعبیر نوجوانوں کی محنت اور عزم میں ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا