190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ 

چوائس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے  عمران خان  اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی  کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنےکی ہدایت کردی ہے۔

اس موقع پر عدالت میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہیں ہوتا تو  پھر یہ تمام مشق لاحاصل ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس کے جلد سماعت کی استدعا کر رکھی تھی۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا