وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں چینی وزیراعظم اور سیکریٹری جنرل سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے، جہاں انہوں نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا موضوع تھا: “Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development”۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس میں شریک سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم کی اس اجلاس میں شمولیت پاک-چین دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دورہ چین کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کے GDI ویژن کو سراہتے ہوئے اسے خطے اور عالمی سطح پر پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار