وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر سخت ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے وسائل، خزانے اور پانی پر سب سے پہلے پنجاب کا حق ہے، اس کے بعد کسی اور کا۔

انہوں نے کہا کہ “پنجاب کے سیلاب پر سیاست کرنے کا مشورہ آپ کو مودی نے دیا تھا؟ لسانیت اور صوبائیت کو ہوا آپ دے رہے ہیں وہ بھی باجماعت۔”

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے پاس اسمبلی کا فورم موجود ہے، اگر وہ خود اسمبلی میں نہیں جاتے تو ان کے لوگ تو موجود ہیں، سوالات وہاں اٹھائیں۔ تاہم اگر میڈیا پر آکر پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی گئی تو جواب بھی میڈیا پر ہی دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، جس پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔ “سندھ کے لوگ بھی مریم نواز کو پکارتے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور وہ اپنے عوام کے حقوق کی بات کریں گی۔”

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پنجاب میں رہتے ہوئے پنجاب کے حق میں بات نہیں کرسکتا تو پھر اس کا “اللہ حافظ” ہے۔ سندھ پر دو دہائیوں سے ایک ہی خاندان کا قبضہ ہے اور وہاں کے کارنامے بھی سب کے سامنے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما تین ہفتوں سے سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “جب سیاسی نابالغ اور نالائق لوگ پیش پڑ جائیں تو وہ آفات پر سیاست کرتے ہیں۔”

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا