وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی پر خیر مقدم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکراتی عمل کی کامیابی اور معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی انتھک محنت اور سنجیدہ کوششوں سے ایک اہم پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا:

“یہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر دونوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند امر ہے۔ الحمدللہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔”

انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

“عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، اور ہم آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔”

مزید برآں، وزیرِ اعظم نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں اور حقائق پر یقین رکھیں۔

انہوں نے کہا:

“ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ خصوصی توجہ دی گئی ہے، اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں۔”

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار