چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی فی الحال روک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے فی الوقت منظور نہیں کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی چیئرمین سینیٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک کر رکھیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینوں اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کا انفرادی فیصلہ کرنے کے بجائے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے قبل قائد ایوان سے مشاورت بھی کریں گے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار